13 اپریل 2013 - 19:30
آزمائے ہوئے لوگوں کو دوبارہ آزمانا بے وقوفی ہوگی:علامہ اصغر عسکری

آزمائے ہوئے لوگوں کو دوبارہ آزمانا بے وقوفی ہوگی، پاکستان کو پرامن ملک بنانا، بے رروزگاری کا خاتمہ اور دہشت گردی سے نجات دلانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے: علامہ اصغر عسکری

ابنا: مجلس وحدت مسلمین کے حلقہ NA-48 سے نامزد امیدوار علامہ اصغر عسکری نے اپنی الیکشن مہم میں F-11 کے عمائدین کیساتھ ایک کارنر میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: قوم کے لئے آئندہ الیکشن بہترین فرصت ہے، اگر عوام نے اپنے حق رائے دہی کے ذریعے محب وطن، دردمند اور صالح قیادت کا انتخاب کیا تو آئندہ پانچ سالہ دور میں ہم کسی حد تک اپنے مسائل پر قابو پاسکتے ہیں۔ گذشتہ ادوار میں سیاسی پارٹیوں نے اپنے دور اقتدار میں مہنگائی، دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کے علاوہ قوم کو کچھ نہیں دیا۔  انہوں نے کہا کہ آزمائے ہوئے لوگوں کو دوبارہ آزمانا بے وقوفی ہوگی، پاکستان کو پرامن ملک بنانا، بے رروزگاری کا خاتمہ اور دہشت گردی سے نجات دلانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے اپنے حلقہ میں خواتین کے ایک بڑے اجتماع سے بھی خطاب کیا اور کارکنان کو ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم آگے بڑھانے کی ہدایات کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲